وزیر اعظم نریندر مودی 10 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں ایشیاء کے سب سے بڑے 750 میگاواٹ ریوا الٹرا میگا سولر پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کو دہلی میں یہ بات بتائی۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہان نے مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی آر کے سنگھ سے قومی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے اور ان سے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔