ETV Bharat / bharat

زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مالی اعانت کا آغاز - کاشتکاری برادری

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'پی ایم۔ کسان اسکیم' کے تحت 8.5 کروڑ کسانوں کو 17000 کروڑ روپئے کے فنڈز کی چھٹی قسط جاری کی جائے گی۔'

pm to launch financing facility under agricultuer infrastructure fund
زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مالی اعانت کا آغاز
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 10:14 AM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے بلرام جینتی، ہل چھت اور داؤ جنمسٹو پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر کہا کہ 'وہ زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپے کی مالی اعانت کی سہولت کا آغاز کریں گے'۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہندی میں ٹویٹز کی ایک سیریز میں خاص طور پر کاشتکار برادری کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ 'ہل چھت ایک تہوار ہے۔ جو بھگوان کرشن کے بڑے بھائی بلرام کے ذریعے منایا گیا'۔

اتوار کے روز 'پی ایم۔ کسان اسکیم' کے تحت 8.5 کروڑ کسانوں کو 17،000 کروڑ روپئے کے فنڈز کی چھٹی قسط بھی جاری کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران کاشتکاروں کی مدد کرنے میں بھی یہ اسکیم کارآمد رہی ہے۔

پی ایم۔ کسان اسکیم کی ویب سائٹ کے مطابق 'پی ایم کی ایس ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم ہے جس میں حکومت ہند کی جانب سے سو فیصد مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم یکم ڈسمبر 2018 سے شروع کی گئی ہے'۔

'اس اسکیم کے تحت دو ہیکٹر تک مشترکہ زمین رکھنے یا ذاتی ملکیت رکھنے والے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو تین مساوی اقساط میں ہر سال 6،000 / - کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کے لیے کسان شوہر، بیوی اور نابالغ بچے اہل ہیں۔ فنڈ مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.