کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا چھوڑنے جیسی عجیب و غریب باتیں کرکے اور اس میں بے جا وقت صرف کرنے کی بجائے كورونا وائرس کے چیلنج پر توجہ دینی چاہیے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'ڈيئر پی ایم او انڈيا، آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ مسخری کرکے وقت ضائع کرنے کی بجائے ملک کے شہریوں کے سامنے کورونا وائرس کا جو چیلنج ہے اس پر توجہ دیں'۔
اس سے قبل انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'ہر ملک کے لیے ایک ایسا وقت ضرور آتا ہے جب اس کے لیڈروں کو امتحان کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے، ایک سچے لیڈر کو اس وائرس کی وجہ سے ملک اور معیشت پر پڑنے والے برے اثرات کو ٹالنے پر توجہ دینی ہوگی۔