ETV Bharat / bharat

احمد پٹیل کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 8:13 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل انتقال کر گئے، احمد پٹیل قریب ایک ماہ قبل کووڈ 19 سے متاثر ہوئے تھے۔ معلومات کے مطابق انہوں نے علی الصبح 3.30 بجے آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے نے ٹویٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔

احمد پٹیل کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہارغم

وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد پٹیل کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل نے معاشرے کو بہت کچھ دیا۔ کانگریس کو مضبوط بنانے میں ان کی شراکت اہم تھی۔ وزیر اعظم نے ان کے بیٹے فیصل پٹیل صدیقی سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'احمد بھائی کی روح پر سلامتی ہو'۔

وزیر اعظم مودی کا تویٹ
وزیر اعظم مودی کا تویٹ

اترپردیش کانگریس کی صدر پرینکا گاندھی نے احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ نہ صرف ایک عقلمند اور تجربہ کار ساتھی تھے جن سے میں نے مشورہ کیا اور میری رہنمائی کی بلکہ وہ ایک دوست بھی تھے جو ہمارے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تھے، ان کے جانے کی وجہ سے پارٹی کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کی روح کے سکون کے لیے دعائیں کی'۔

پرینکا گاندھی کا ٹویٹ
پرینکا گاندھی کا ٹویٹ

وہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ان کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا، راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'وہ کانگریس پارٹی کے ستون تھے، وہ انتہائی مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، راہل گاندھی نے کہا کہ 'ہمیں ان کی یاد آئے گی، مجھے فیصل، ممتاز اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.