ETV Bharat / bharat

'خوشیوں کے تہوار میں فوجیوں اور محنت کشوں کو بھی یاد رکھیں'

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 1:52 PM IST

Updated : Oct 25, 2020, 2:29 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام' من کی بات' کے دوران عوام کو دسہرا، دیوالی اور عید میلادالنبی کی مبارک دی۔

'خوشیوں کے تہوار میں فوجیوں اور محنت کشوں کو بھی یاد رکھیں'
'خوشیوں کے تہوار میں فوجیوں اور محنت کشوں کو بھی یاد رکھیں'

وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تہوار مناتے وقت اپنی روزمرہ کی زندگی میں سرحدوں پر تعینات فوجیوں اور ان کی مدد کرنے والے محنت کشوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور دیوالی کے موقع پر ایک دیا ان کے نام پر بھی روشن کریں۔

آج ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں مودی نے ملک کے عوام سے کہا’’ساتھیو ، ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا ، جو ان تہواروں کے دوران بھی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اور مادر وطن کی خدمت اور حفاظت کررہے ہیں ۔

پی ایم نے 'من کی بات' پروگرام کے دوران کہا کہ اس کورونا وائرس بحران کے دوران تہوار کی تقریبات میں بھیڑ بھاڑ کو کم کردیا گیا ہے لیکن تقریب میں شرکت کرنے میں احتیاط ضروری ہے اور سماجی دوری کے ساتھ ساتھ ماسک کا بھرپور خیال رکھیں۔ ساتھ ہی عوام سے امن وامان کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر سابق وزیر اعظم آنجہانی اندراگاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ کی وجہ سے بھارت آج اس مقام پر پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کو 31 اکتوبر کو ہم نے کھودیا انہیں میں اپنی دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی پیدائش 31اکتوبر کو ہوئی تھی ۔

من کی بات

انہوں نے کہا کہ ہم سب 'یوم قومی اتحاد' کے طور پر اس دن کو منائیں گے۔ بہت کم لوگ ملیں گے جن کے شخصیت میں ایک ساتھ کئی سارے حقائق موجود ہوں۔ وہ ساری چیزیں سردار بلبھ بھائی پٹیں میں موجود تھیں۔

' من کی بات' پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جب ہم لوکل کے لیے ویکل ہورہے ہیں تو دنیا بھی ہماری پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔ ہماری کئی مستقل پیداوار عالمی سطح پر مقبول ہورہے ہیں جیسے کے کھادی کپڑے جو عالمی سطح پر ایک الگ شناخت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے کناٹ پلیس کے کھادی اسٹور میں اس بار گاندھی جینتی پر ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی خریداری ہوئی۔ اسی طرح کورونا کے وقت میں کھادی کے ماسک بھی بہت مقبول ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کے بارہ بنکی کی ایک خاتون سمن دیوی نے سیلف ہیلپ گروپ کی اپنی ساتھی خواتین کےساتھ مل کر کھادی ماسک بنانا شروع کیا۔ آہستہ آہستہ ان کے ساتھ دیگر خواتین بھی شامل ہوتی چلی گئیں۔ اب وہ سبھی مل کر ہزارں کھادی ماسک بنارہی ہیں۔

من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کا بھی ذکرکیا انہوں نے کہا کہ پلوامہ کی لکڑی سے بنی پنسل نے ملک میں ایک الگ مقام بنایا ہے جو قابل فخر ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.