مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ہم اپنے پولیس فورسز کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج پولیس میموریل ڈے کے موقع پر قربانی دینے والے شہیدوں کو فخر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ہمارے پولیس اہلکار انتہائی حوصلہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیں ہمیشہ ترغیب دیتی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’نیشنل پولیس میموریل گزشتہ برس ملک کو وقف کیا گیا تھا۔ یہ یادگاری تحریک کا مرکز ہے۔ یہ ہمیں ہمارے پولیس فورسز کی بہادری کی یاد دلاتی ہے۔ جب بھی ممکن ہو، نیشنل پولیس میموریل ضرور جائیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ 21 اکتوبر 1959 کو چین سے متصل سرحد پر اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے 10 جانباز پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ انہی کی یاد میں ہر برس21 اکتوبر کو پولیس میموریل ڈے منایا جاتا ہے۔