ETV Bharat / bharat

نریندر مودی اس سال یوگا ڈے کہاں منائیں گے۔۔ - لداخ کے لیہ

رواں برس عالمی یوم یوگا کے موقع پر لداخ کے لیہ میں ایک بڑی تقریب انعقاد کیا جائے گا اور اس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔

نریندر مودی اس سال یوگا ڈے کہاں منائیں گے۔۔

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 12:50 PM IST

اس تقریب میں تقریباً 15 ہزار سے 20 ہزار افراد کے شرکے کرنے کے امکانات ہیں۔

مرکزی وزیر شریپڈ نائک نے کہا کہ یوگا کے چھٹے عالمی دن کا قومی پروگرام رواں برس 21 جون کو لداخ کے لیہ میں ہوگا اور اس تقریب کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم یوگا کے موقع پر پہلی مرتبہ اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں 20 ہزار کے قریب لوگ جمع ہونگے اور یوگا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ادارے، تعلیمی ادارے اور دیگر مختلف اسٹیک ہولڈرز نے اس کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ برس یوم یوگا تقریب رانچی میں منعقد ہوا تھا اور وزیر اعظم نے اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔

یوگا کا پہلا بین الاقوامی دن 21 جون 2015 کو پوری دنیا میں منایا گیا اور نریندر مودی کی قیادت میں دارالحکومت دہلی میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں تقریباً 30 ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.