ETV Bharat / bharat

پی ایم کی من کی بات آج

author img

By

Published : May 31, 2020, 8:32 AM IST

آج وزیراعظم مودی من کی بات کے ذریعے ملک سے خطاب کریں گے اس دوران وہ این ڈی اے حکومت 2.0 کا ایک سال مکمل ہونے اور لاک ڈاؤن کی میعاد میں متعدد رعایتوں کے ساتھ اضافہ کا ذکر کرسکتے ہیں۔

image
image

آج صبح گیارہ بجے وزیراعظم نریندر مودی اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے ملک سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم مودی کے اس پروگرام کا یہ 65واں ایڈیشن ہوگا جس میں وہ متعلقہ امور پر بات کریں گے اور لاک ڈاؤن 5.0 کے تعلق سے عوام کو اپنے مشوروں سے نوازیں گے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ یکم جون سے 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں 8 جون سے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کا مسلم رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر مرکزی حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک کی تمام سرگرمیوں کو آئندہ ماہ سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا ہم کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون جاری رہے گا۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام مذہبی مقامات، ہوٹلز، ریستوراں، شاپنگ مالز کو آٹھ جون سے جبکہ تعلیمی اداروں کو ریاستی حکومت سے مشورے کے بعد ماہ جولائی میں کھولا جائے گا۔

وہیں بین الاقوامی فضائی پروازیں، میٹرو خدمات، جم، سینیما ہالز، سوئیمنگ پولز اور سیاحتی مقامات کو حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کھولنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ رات کے نو بجے سے صبح پانچ بجے تک کسی بھی فرد کے لیے اکیلے گھومنے یا باہر نکلے پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔ تا ہم ضروری سرگرمیوں کے لیے رعایت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.