وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کے نام اپنے خطاب میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بروقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس پر کنٹرول پانے میں کافی آسانی ہوئی ہے ،اگر وقت پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہوتا تو ملک کی حالت کچھ اور ہی ہوتی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے ہمیں زیادہ قربانی دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حالانکہ اقتصادیات کا زبردست نقصان ہورہا ہے۔ لیکن اس نقصان سے کہیں زیادہ انسانی جوانوں کوبچانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں نے پریشانیاں جھیل کر ملک کو بچایا، کورونا کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، بھارت کورونا سے ہونے والے نقصان کو ٹالنے میں کامیاب رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام شہری اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں،عوام کا صبر قابل ستائش، لاک ڈاؤن میں لوگوں کو کھانے پینے اور آنے جانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں جس طرح سے تیزی آئی ہے اسے دیکھتے ہوئے بیشتر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کی سفارش کی ہے۔ حالانکہ اس دوران کچھ ریاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے بھارت میں لاک ڈاؤن3 میں مئی تک توسیع کا اعلان کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ علاقے جو اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے ، جو ہاٹ سپاٹ میں نہیں ہوں گے اور جن کے ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہونے کے امکانات بھی کم ہوں گے، جہاں 20 اپریل سے کچھ ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں کورونا کے خلاف لڑائی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ 20 اپریل تک ، ہر قصبہ ، ہر پولیس اسٹیشن ، ہر ضلع ، ہر ریاست کا تجربہ کیا جائے گا ۔
مودی نے کہا کہ اس دوران کتنا لاک ڈاؤن پڑا ہے ، اس علاقے نے کورونا سے اپنے آپ کو کتنا بچایا ہے اس پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہاٹ اسپاٹ کے بارے میں بہت محتاط رہنا چاہئے۔ جن مقامات کو ہاٹ سپاٹ میں تبدیل کا خدشہ ہے اس پر بھی ہمیں سخت نظر رکھنی ہوگی. نئے ہاٹ سپاٹ کا بننا، ہمارے لیبر اور ہماری سادگی کو چیلنج دے گا.
آخر میں انہوں نے لوگوں سے ماسک لگانے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔