ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کی موزمبیق کے صدر سے فون پر گفتگو - موزمبیق

وزیراعظم نریندر مودی نے آج موزمبیق کے صدر فلپ جے نیوسی کے ساتھ کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

PM Modi speaks to Mozambique Prez Nyusi on Covid-19 situation
وزیراعظم مودی کی موزمبیق کے صدر سے فون پر بات
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:27 PM IST

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان صحت کے شعبے میں بحران کے اس دور میں موزمبیق کو ضروری ادویات اور آلات کی سپلائی کرکے مدد پہنچا سکتا ہے۔ صدر نیوسی نے دونوں ممالک کے درمیان صحت دیکھ بھال اور دواؤں کی سپلائی کے شعبے میں گہرے تعاون کی ستائش کی۔

دونوں رہنماؤں نے موزمبیق میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں ہندوستانی سرمایہ کاری سمیت کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موزمبیق افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کا اہم ستون ہے۔

انہوں نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے دو فریقی تعاون پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔ وزیراعظم نے صدر نیوسی کی شمالی موزمبیق میں جنگجویانہ واقعقات کے سلسلے میں تشویش سے اتفاق ظاہر کیا اور موزمبیق پولیس اور حفاظتی دستوں کی صلاحیت میں اضافے کی ہد ممکن مدد کی پیش کش کی۔

وزیراعظم مودی نے میوزمبیق میں ہند نژاد لوگوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے افسران وبا سے نمتنے اور دیگر معاملوں میں تعاون کے امکانات کا پتہ لگائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.