ETV Bharat / bharat

پلوامہ حملے پر سیاست کرنے والوں پر مودی کی نکتہ چینی

نیم فوجی دستوں کی پریڈ میں وزیراعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب پلوامہ حملہ ہوا تب سب لوگ غم منارہے تھے لیکن کچھ لوگ اس میں سیاسی فائدہ دیکھ رہے تھے۔

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 12:41 PM IST

image
image

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے کیوڑیا میں خطاب کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ میں پلوامہ حملے کے اعتراف کا ذکر کیا اور پلوامہ حملے پر سوال اٹھانے والوں پر جم کر نکتہ چینی کی۔

خطاب کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں یہاں نیم فوجی دستوں کی پریڈ دیکھ رہا تھا تب من میں ایک اور تصویر تھی اور یہ تصویر پلوامہ حملے کی تھی۔

پلوامہ حملے پر سیاست کرنے والوں پر مودی سخت برہم

مودی نے کہا کہ' ملک کبھی بھول نہیں سکتا جب بیٹوں کے جانے سے پورا ملک غمگین تھا تب کچھ لوگ اس غم میں شامل نہیں ہوئے تھے اور وہ پلوامہ حملے میں اپنا سیاسی فائدہ دیکھ رہے تھے'۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ' گزشتہ دنوں پڑوسی ملک سے جو خبریں آئی ہیں، جس طرح سے وہاں کی پارلیمنٹ میں اعتراف کیا گیا، اس نے ان لوگوں کے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ اپنے سیاسی فائدے کے لیے یہ لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں پلوامہ حملہ اس کی بڑی مثال ہے'۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر کیوڑیا میں واقع ان کے مجسمہ پر جاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.