ETV Bharat / bharat

مودی کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات - فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات کرکے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

PM Modi meets Jordanian King
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 3:17 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے ایک پیغام میں کہا کہ 'شاہ عبد اللہ سے ریاض میں ملاقات شاندار رہی۔ ہم نے بھارت اور اردن کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔'

مسٹر مودی اور مسٹر عبد اللہ دراصل یہاں ہونے والے ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو' چوٹی سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

PM Modi meets Jordanian King
مودی نے اردن کے شاہ سے ملاقات کی۔

امور خارجہ کے ماہرین کے مطابق ، اردن پاکستان کا اتحادی رہا ہے لیکن حال ہی میں اردن کا جھکاؤ بھارت کی طرف دیکھا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اس دوران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مارچ 2018 میں مسٹر عبداللہ کے ہندوستان کے دورہ پر کیے گئے معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں مسٹر مودی کے اردن اور سعودی دورے کے بعد سے، تینوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو نئی رفتار ملی ہے ، جس کے اثرات کو مختلف باہمی، علاقائی اور کثیر جہتی امور پر باہمی احترام اور اتفاق رائے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.