وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے کرورڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ ملک کی عوام کے لئے بھی باعث ترغیب ہیں۔
سابق نائب وزیر اعظم اڈوانی آج 93 برس کے ہو گئے ہیں۔
اپنی مبارکبادی کے پیغام میں مودی نے کہا ’’ بی جے پی کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایل کے اڈوانی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ وہ پارٹی کے کروڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے باعث ترغیب ہیں۔ میں ان کی لمبی عمر اور صحتمند زندگی کا متمنی ہوں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 85 لاکھ