آروگیہ سیتوایپ کو ڈاون لوڈ اور استعمال کرنے کی اپیل کرنے والے سیل کےٹویٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوگوں سے کہاکہ'یہ ایک اچھا قدم ہے۔آروگیہ سیتو ایپ کو مقبول بنانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈاون لوڈ کو یقینی بنانے میں تنظیم اہم رول ادا کرسکتی ہے'۔
وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس اور اسٹیل دھرمیندر پردھان نے آروگیہ سیتو ایپ کو مقبول بنانے کی طرف سیل کی کوششوں کو سراہنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ "ہمارے عوامی ادارے ضروری فراہمی کو برقرار رکھتے ہوئے،ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے، بیداری بڑھانے جیسے کئی اقدامات کے ذریعہ کووڈ- 19کے خلاف بھارت کی جنگ میں تعاون کرنے میں مصروف ہیں