ETV Bharat / bharat

کوزی کوڈ طیارہ حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

کیرالہ میں واقع کوزی کوڈ کے ایئر پورٹ میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ اس حادثے کی مزید تفتیش کے لیے امریکہ میں قائم نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) بھارت میں ہوائی جہاز کے حادثات اور واقعات کی تفتیشی ایجنسی کی مدد کرے گا۔

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 12:35 PM IST

plane crash toll climbs to 20 as one more passenger dies
کوزی کوڈ طیارہ حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

گزشتہ سات اگست کو ایئر انڈیا ایکسپریس طیارے کے حادثے میں زخمی ہونے والا ایک 53 سالہ شخص ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ان کے بعد اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ایک سینئر ضلع اہلکار نے کہا ہے کہ 'ضلع وائناڈ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم کا ایک مقامی اسپتال میں علاج چل رہا تھا کہ اچانک دوپہر میں ان کا انتقال ہوگیا'۔

اس حادثے کے بعد ٹانگوں میں زخموں کی وجہ سے زیر علاج 68 سالہ شخص اریونڈکشنا کی عارضۂ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کری پور ہوائی اڈے پر پائلٹ اور شریک پائلٹ سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس میں 190 افراد سوار تھے۔

تازہ ترین پیشرفت میں امریکہ میں قائم نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے جاری تحقیقات میں ہوائی جہاز کے حادثے کی تفتیشی بیورو (اے اے آئی بی) کی مدد کے لئے اپنا منظور شدہ نمائندہ اور تکنیکی مشیر مقرر کیا ہے۔

ہوائی جہاز کی ضروریات کے مطابق (حادثات اور واقعات کی تفتیش) قواعد 2017 اور آئی سی اے او ضمیمہ 13 کے تحت ہوائی جہاز حادثے کی تفتیشی بیورو (اے اے آئی بی) نے اس حادثے کے بارے میں این ٹی ایس بی کو طیارے کی مینوفیکچر میں خامی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

دریں اثنا اے اے آئی بی نے حادثے کی تحقیقات کے لئے کپتان ایس ایس چاہر کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

شہری ہوا بازی سے منسلک وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی اور توقع ہے کہ یہ رپورٹ بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ ایک برس میں تحقیقات کی حد سے قبل ہی پیش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.