ETV Bharat / bharat

دہلی میں ایئرپورٹ پر آئیسولیشن وارڈ بنانے کا منصوبہ تیار - ایران

بھارت کی دارالحکومت دہلی میں اب تک پچیس اسپتالوں میں آئیسو لیشن وارڈ اور کورونا وائرس کی جانچ کا نظم کیا گیا ہے لیکن راجدھانی میں بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئےاب دہلی کے دوسرے اسپتالوں میں بھی جانچ کا نظم کرنے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

airport
airport
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 5:16 PM IST

چین سےشروع ہوئے کورونا وائرس اب بھارت میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر تمام ریاستیں احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کر رہی ہیں۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دہلی میں ایئرپورٹ پر ایسولیشن وارڈ بنانے کا منصوبہ تیار

ان حالات کے پیش نظر ایئر پورٹ پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو تھرمل اسکیننگ کے لئے لایا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ آئندہ ضرورت کے مطابق آئیسولیشن وارڈ بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ

واضح ہو کہ جس طرح پوری دنیا میں کورونا وائرس تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے، بھارتی باشندے اپنے ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔ ایسے میں دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئر پورٹ پر مسافروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اس لئے دہلی ایئرپورٹ پر مسلسل اسکرینگ کے ساتھ ساتھ ان کی ہر نقل و حرکت پر سختی سے نگاہ رکھی جا رہی ہے، تاکہ اگر ان میں سے کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر پایا جائے تو وہ دوسرے لوگون کو اثر انداز نہ کر سکے۔

ایران اور اٹلی سے آئے مسافروں کے بعد کی جا رہی ہے تیاری

ایک جانب اٹلی سے آئے 218مسافروں کو مانیسر چھاولہ کیمپ میں تو دوسری جانب ایران سے آئے مسافروں کو جیسلمیر بھیج دیا گیا ہے لیکن ابھی بھی مسافروں کی تعداد میں کمی نہیں آئی ہے۔ ایسے میں مسافروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایئر پورٹ اور ڈاکٹروں کی ٹیم ایئر پورٹ احاطے میں ہی آئیسولیشن وارڈ تیار کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ باہر سے آنے والے مسافروں کو دوسروں سے الگ رکھا جا سکے، چونکہ دوسرے اسپتال میں بھیجنے کے دوران جو نقل و حرکت ہو رہی ہے اس سے کورونا کے پھیلنے کا خطرح ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.