ETV Bharat / bharat

معروف مصنف رینو کی یاد میں آن لائن پروگرام - ہندی کے معروف مصنف فنیشوار ناتھ رینو

ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر ہوئے لاک ڈاؤن می ہندی کے معروف مصنف اور مجاہد آزادی فنیشور ناتھ رینو کے صد سالہ یوم پیدائش پر کسی تقریب کا انعقاد نہ کئے جانے کی وجہ سے اب انہیں ڈیجیٹل طریقے سے یاد کیا جارہا ہے اور ان کی یادگار پر آن لائن پروگرام ہورہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں ڈیجیٹل طریقے سے رینو کا صد سالہ یوم پیدائش

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 3:13 PM IST

بہار میں فاربس گنج کے اوراہی ہنگنا گاؤں میں چار مارچ 1921 کو پیدا ہوئے رینو کی صد سالہ یوم پیدائش قومی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ یہاں تک کہ ادب، رسالوں کی اشاعت بھی بند ہوگئی اور اب صرف ڈیجیٹل ذریعہ ہی رینو کا یوم پیدائش کا واحد متبادل رہ گیا ہے۔

ایسے میں ہندی کے ادیبوں نے فیس بک پر رینو جی کا صد سالہ یوم پیدائش منانے کا ایک نیا طریقہ شروع کیا ہے جس کے تحت ان کی تخلیقات کو پڑھا جارہا ہے، ان پر آن لائن مضامین لکھے جارہے ہیں اور ان پر تبادلہ خیال اور انٹرویو وغیرہ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

اتنا ہی نہیں ان کی کئی کہانیوں پر لوگوں نے ویڈیو بنائے ہیں اور ان کی تخلیقات کا آڈیو اور ویڈیو بھی تیار کیا ہے۔ 65 مصنفین نے مل کر ان کے ناول میلا آنچل کو ڈیجیٹل طریقے پر پیش کیا۔ دہلی یونیورسٹی کے کملا نہرو کالج نے رینو جی پر ویبینار کیے جس میں پروفیسر نتیا نند تیواری، پروفیسر گوپیشور سنگھ وغیرہ نے حصہ لیا۔ اسی طرح کشوری رمن کالج، متھرا، ورندا ون ادب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ورندا ون اور کے ایم اگرول کالج، کلیان (مہاراشٹر) نے مل کر قومی ویبینار کیے جس میں ملک کے اساتذہ نے شرکت کی اور کئی ہزار لوگوں نے اسے دیکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.