ETV Bharat / bharat

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈیزل کی قیمتیں پٹرول سے زیادہ - پہلی بار ڈیزل کی قیمتیں پٹرول

ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 18ویں روز بھی اضافہ جاری رہا، تاریخ میں پہلی بار ڈیزل کی قیمت پٹرول سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیٹرول سے مہنگا ہوا ڈیزل
پیٹرول سے مہنگا ہوا ڈیزل
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:08 AM IST

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ بدھ کے روز مسلسل اٹھارہویں روز بھی جاری رہا، تاہم لگاتار 17 دن کے اضافے کے بعد آج پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے، بدھ کے روز ڈیزل کی قیمتوں میں 48 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا۔

سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اب دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 79.88 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، اس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیزل پیٹرول سے مہنگا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے ممالک میں ڈیزل کی قیمت اکثر پٹرول سے زیادہ رکھی جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی پیداواری لاگت پٹرول سے تھوڑی زیادہ ہے، لیکن اب تک بھارت میں حکومتیں سبسڈی اور ٹیکس کے ذریعہ اسے سستے رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، کیونکہ اس کا استعمال زراعت، ٹرانسپورٹ، بجلی جیسے بہت سے اہم کاموں میں ہوتا ہے۔

در حقیقت حکومتوں کی مسلسل یہ سوچ رہی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے درمیان قیمتوں کے فرق کو کم کیا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں پر لاگت تقریبا ایک جیسی ہے اور حکومت کو ڈیزل سستا فروخت کرنے کے لیے سبسڈی دینا پڑتا ہے۔

یوپی اے حکومت میں اس سبسڈی کا بوجھ بہت زیادہ ہوگیا جس کے بعد ڈیزل اور پٹرول کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کرنے کی باتیں شروع ہوگئیں۔ لہذا مودی سرکار نے ڈیزل پر ٹیکس کو پٹرول سے زیادہ بڑھایا ہے اور دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.