ETV Bharat / bharat

پیٹرول اور ڈیزل کے دام میں چوتھے روز بھی کمی - خام تیل کی قیمت

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی گراوٹ دیکھی گئی اور قومی دارالحکومت دہلی میں اس کی قیمت 14 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

سستا ہوا پٹرول ڈیزل روز
سستا ہوا پٹرول ڈیزل روز
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 11:40 PM IST

مرکزی حکومت کی طرف سے دونوں ایندھنوں پر ایکسائز ڈیوٹی تین تین روپے فی لیٹر بڑھانے کے باوجود قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں اچانک آئی گراوٹ کی وجہ سے بغیر قیمت بڑھائے ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ممکن ہو سکا۔

حالانکہ اس سے عام لوگ پیٹرول ڈیزل میں ممکنہ بڑی راحت سے محروم رہ گئے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول کی قیمت آج 13 پیسے کم ہوکر 69.75 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 13 جنوری 2019 کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہے۔

ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کم ہو کر 62.44 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ یہ 09 جنوری 2019 کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہے ۔ کولکتہ میں پیٹرول 12 پیسے سستا ہوکر 72.45 روپے فی لیٹر رہ گیا۔

ممبئی اور چنئی میں اس کی قیمت 11-11 پیسے کم ہوکر بالترتیب 75.46 روپے اور 72.46 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی 14-14 پیسے کم ہوکر بالترتیب 64.77 روپے، 65.37 روپے اور 65.88 روپے فی لیٹر رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.