ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 12ویں روز اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کو قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 79 روپے فی لیٹرکے قریب پہنچا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت پہلی بار 76 روپے فی لیٹر سے زیادہ فروخت ہورہی ہے۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:57 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 12ویں روز بھی اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو مسلسل بارہویں روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 53 پیسے بڑھ کر 77.81 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 10 نومبر 2018 کے بعدکی اونچی سطح ہے، ڈیزل کے دام میں 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 76.43روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 5 جون سے روزانہ بڑھ رہے ہیں، ان 12 دنوں میں دہلی میں پٹرول نو فیصد اور ڈیزل 10 فیصد سے زیادہ مہگا ہوچکا ہے، اس دوران پٹرول کی قیمت میں 6.55 روپے اور ڈیزل میں 7.04 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت آج 51 ۔ 51پیسے بڑھ کر بالترتیب 79.59 روپے اور 84.66 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، چنئی میں یہ 46 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81.32 روپے فی لیٹر رہی۔

کولکاتا میں ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہوکر 71.96 روپے، ممبئی میں 61 پیسے مہنگا ہوکر 74.93 روپے اور چنئی میں 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.23 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہی:

میٹروشہر -----پٹرول --------- ڈیزل

دلی ---------- 77.81 ------- 76.43

کولکتہ ------ 79.59 ------- 71.96

ممبئی ------- 84.66 ------- 74.93

چنئی -------- 81.32 ------- 74.23

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.