جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں بینچ نے اس سلسلے میں ارون رام چندر ہبلیکر کی طرف سے دائر پی آئی ایل کو خارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس گوگوئی ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب یہ درخواست کالعدم ہوگئی ہے۔ اس بینچ میں جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری بھی شامل تھے۔
بینچ نے کہا ، "ہم اس درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔" یہ سماعت کے قابل نہیں ہے۔ مدعا علیہ پہلے ہی اپنا دفتر چھوڑ چکا ہے۔
ہبلیکر نے خود ہی عدالت عظمی میں ایک درخواست دائر کی تھی اور سابق چیف جسٹس گوگوئی کے کام کاج کی تحقیقات کے لئے تین ججوں کا ایک پینل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہبلیکر نے سابق چیف جسٹس کے دور میعاد ان کے کام سے متعلق الزامات عائد کیے تھے اور اسے لیکر ان ہاوس تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے گوگوئی کے دور میں مبینہ طور پر 'بے ضابطگیوں' کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تاہم ، بنچ نے جواب دیا ، "معاف کیجیئے ، ہم اس درخواست پر غور نہیں کرسکتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: پرشانت بھوشن کی حمایت میں مظاہرہ
جسٹس مشرا کی بنچ نے مفاد عامہ میں دائر اس درخواست کو 'غیرضروری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے گذشتہ دو برسوں سے ایک بار بھی سماعت کے لئے مانگ نہیں کی گئی ہے۔
ہبلیکر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سال 2018 میں درخواست دائر کی تھی لیکن رجسٹری کے ذریعہ ان کا معاملہ درج نہیں [فہرست بندی] کیا۔ انہوں نے عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عدالت عظمیٰ کے سکریٹری جنرل سے عرضی کی فہرست بندی کی درخواست کے ساتھ ملاقات کی تھی ، لیکن ان کی درخواست سماعت کے لئے فہرست میں نہیں ڈالی گئی۔
واضح رہے کہ جسٹس گوگوئی گذشتہ سال 17 نومبر کو ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے ہی دہائیوں سے کھینچے چلے آنے والے اجودھیا کے حساس معاملے پر رام مندر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا- فی الحال ، مسٹر گوگوئی راجیہ سبھا کے ممبر ہیں۔