ETV Bharat / bharat

وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل - انکاؤنٹر معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کا خوفناک مجرم وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ ریاستی پولیس کے انکاؤنٹر معاملات کی آزادانہ تحقیقات کے لیے مفاد عامہ کی عرضیاں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

Petition filed in Supreme Court on Vikas Dubey encounter case
وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 4:54 PM IST

ضلع کانپور کا خوفناک مجرم وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے انکاؤنٹر معاملات کی آزادانہ تحقیقات کے لیے جہاں مفاد عامہ کی عرضیاں ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں وہیں ایک وکیل نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کو بھی عرضی لیٹر پٹیشن (لیٹر پٹیشن) بھیجا ہے۔

پہلی عرضی سپریم کورٹ کے وکیل انوپ اوستھی نے دائر کی ہے جس میں وکاس دبے اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ پولیس تصادم کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) یا قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سے یا عدالت کی نگرانی میں کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسٹر اوستھی نے اپنی عرضی میں سوال اٹھایا ہے کہ جلد انصاف کے نام پر کیا پولیس اس طرح سے قانون اپنے ہاتھ لے سکتی ہے؟ اسی کے ساتھ ہی، پیپلز یونین برائے سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) نے ایک مفاد عامہ عرضی داخل کرکے تصادم کے ان واقعات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈوکیٹ آن ریکارڈ (اے او آر) مسٹر اوستھی نے اپنی درخواست میں ’اوم پرکاش اور دیگر بمقابلہ حکومت جھارکھنڈ‘ کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران محض اس لیے نہیں مار سکتے کیونکہ کہ وہ مجرم ہے، پولیس کا کام مجرم کی گرفتاری اور ان کا مقدمہ چلانا ہے۔ انکاؤنٹر کو قانونی طور پر بھارت کے فوجداری انصاف کے نظام کے تحت تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور یہ حکومت کے زیر انتظام دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے عرضی میں سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والے جمہوری معاشرے میں فوجداری کاروائی کو دفاع بتاکر فوری انصاف کے لیے انکاؤنٹر جیسے اقدامات کی اجازت دی جاسکتی ہے؟

مسٹر اوستھی نے کہا ہے کہ کیا وکاس دوبے کے گھر کو منہدم کرکے اسے اور اس کے ساتھیوں کو مبینہ تصادم میں مار کر مجرموں، پولیس اہلکاروں اور سیاستدانوں کے مابین گٹھ جوڑ کو اجاگر ہونے سے بچانے کی کوشش تو نہیں کی گئی ہے؟

دوسری جانب غیر سرکاری تنظیم پی یو سی ایل نے بھی محترمہ اپرنا بھٹ کے ذریعہ دائر درخواست میں مبینہ تصادم کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پی یو سی ایل نے عدالت سے اترپردیش سے باہر کے پولیس افسران سے تحقیقات کرانے کے لیے ہدایت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.