پورے ملک میں آج یعنی 14 مئی 2020 کو لاک ڈاون 3.0 کا گیارواں دن ہے۔
یادگیر میں کرانا اسٹور، دودھ، فروٹ، ترکاری اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر میں اعلان کیا گیا ہے کہ 'تمام دکاندار اور گاہک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ ہر آدمی ماسک لگائے اور سماجی دوری برقرار رکھے'۔
محکمہ بلدیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کی جائے تو دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔
شہر میں کپڑے اور سونے چاندی کی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یادگیر ضلع میں کورونا وائرس سے دو لوگوں کے متاثر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے صبح نو بجے سے تین بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت تھی۔ اس ہدایت کو تبدیل کرتے ہوئے صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔