ETV Bharat / bharat

جامعہ ملیہ سے شاہین باغ تک 'سی اے اے' کی مخالفت میں مارچ - جامعہ سے شاہین باغ مارچ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ملک کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا مظاہرہ ہے جس میں استقلال ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ شروع ہوا اور رفتہ رفتہ ملک کے متعدد مقامات اور ریاستوں میں شاہین باغ بنتا چلا گیا۔

مارچ کرتے مظاہرین
مارچ کرتے مظاہرین
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 8:38 AM IST

دارالحکومت دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ سے شاہین باغ تک مظاہرین نے اتوار کے روز سی اے اے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اس مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد نےشرکت کی اور سی اے اے اور این پی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کچھ مقامی لوگ مہاتما گاندھی تو کچھ بی آر امبیڈکر بن کر مارچ کا حصہ بنے ہوئے تھے، تو وہیں تین لوگ قیدیوں کے لباس میں زنجیروں میں بندھے ہوئے شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو بنے تھے، مظاہرین 'آزادی' اور 'سی اے اے' این آرسی پر ہلہ بول' اور دیگر نعرے لگا رہے تھے۔

مارچ میں بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں موم بتیاں تو کئی کے ہاتھ میں ' ہم سی اے اے، این آر سی این پی آر کو مسترد کرتے ہیں'، 'ہندو مسلم سکھ عیسائی، آپس میں ہیں بھائی بھائی' لکھی تختیاں تھیں۔

مظاہرین نے ایک جعلی 'حراست کیمپ' کو بھی ظاہر کیا ہوا تھا جس کے اندر مختلف مذاہب کے چھوٹے بچے بیٹھے تھے گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے قومی دارالحکومت کے شاہین باغ میں لوگ 'سی اے اے' کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

Intro:Body:

rtert

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.