ہندوارہ کے کھنبل محلے میں پینے کی صاف پانی کی عدم دستیابی کو لیکر مقامی آبادی نے رامحال ہندوارہ روڑ پر نکل کر متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
احتجاجیوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ گندہ پانی استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا اگر عید تک پانی کی بحالی نہیں کی گئی تو ہم لوگ ایک زوردار احتجاجی مہم شروع کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی۔ ادھر محکمہ کے ایگزن اور ایس ایچ او ہندوارہ جائے موقع پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دلایا عید کے بعد مذکورہ محلے کی پانی سپلائی بحال کی جائے گی اور فی الحال محلے کے لئے واٹر ٹینکر کی منظوری دے دی گئی ہے