ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کے میٹرو ریل پروجیکٹ سے احمد آباد کی عوام پریشان

احمدآباد میں وزیراعظم نریندر مودی کے ڈریم پروجیکٹ میٹرو ریل پروجیکٹ کا دوسرے مرحلے کا کام جاری ہے لیکن وزیراعظم کے اس پروجیکٹ سے مقامی لوگوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 1:37 PM IST

گجرات کے شہر احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں تقریبا دو سال سے میٹرو ریل پروجیکٹ کا کام جاری ہے اور یہاں انڈر گراونڈ (زیر زمین) ریلوے اسٹیشن تعمیر کیا جارہا ہے۔

حالانکہ لاک ڈاؤن کے دوران اس پروجیکٹ کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا لیکن اب رواں ماہ سے اس پر دوبارہ سے کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کے انڈر گراؤنڈ ہونے سے زمین میں بار بار گڑھے کھودے جارہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی ہوا گرد آلود ہوچکی ہے اور علاقے کے لوگ اس سے کافی پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میٹرول ریل کے زیر زمین پروجیکٹ کی وجہ سے کبھی کبھی گٹروں کا پانی باہر نکل آتا ہے اور عوام کو آنے جانے کے لیے طرح طرح کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میٹرو ریل پروجیکٹ سے احمد آباد کی عوام پریشان

اس کے علاوہ انڈر گراونڈ ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے یہاں زمین کی کھدائی اور بڑی بڑی مشین نصب کرنے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کے گھر کبھی بھی ہلنے لگتے ہیں، حتی کہ چند گھروں میں دراڑ تک پڑگئی ہے جس سے اب ان کے گھروں کے جلد ہی گر جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے یہاں بڑی بڑی مشین نصب کی گئی ہیں اور یہاں دن رات کام چلتا رہتا ہے اور اس کے باعث ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔

ان سب معاملات کی وجہ سے گومتی پور کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے سبب یہاں کے لوگوں کا جو نقصان ہورہا ہے انھیں اس کا معاوضہ ادا کیا جائے اور پروجیکٹ کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.