پہاڑوں پر مسلسل برف باری کے سبب اس کا اثر میدانی علاقوں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
میدانی علاقوں میں شدید سردی کے سبب عام زندگی مشکل ہو چکی ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے علاقے کے لوگ گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہیں۔
بازاروں میں شدید سردی کے باعث خاموشی ہے۔ سردی کی لہر اور دھند نے بزرگ افراد اور بچوں کو گھروں سے نکلنے میں بندش لگا دی ہے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ الاؤ جلا کر سردی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن سردی سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے افسران کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس بار دسمبر کے مہینے میں شدید سردی نے گذشتہ 38 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
دسمبر 1982 میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا ، اس وقت کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ جو گزشتہ 38 برس کے بعد ایسا پیش آیا ہے۔