سو فیصد مرکز ی معاونت والی پی ایم کسان اسکیم کے تحت ملک کے تمام کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی مالی امداد ان کے بینک اکاؤنٹ میں دی جا رہی ہے۔
جبکہ کسان پینشن اسکیم رواں برس نافذ کی گئی ہے۔ پی ایم کسان اسکیم کا اعلان حکومت نے رواں برس بجٹ کے دوران کیا اور اسے گزشتہ سال ایک دسمبر سے لاگو کیا گیا ہے جبکہ کسان پنشن اسکیم کا آغاز 12 ستمبر سے کیا گیا ہے۔
پی ایم کسان اسکیم کے تحت کسانوں کو 2000 - 2000 روپے کی رقومات ایک سال میں تین قسطوں میں چار چار ماہ میں دی جائے گی۔
اس اسکیم سے تقریبا14.5 کروڑ کسانوں کے مستفید ہونے کا اندازہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت 87000 کروڑ روپے کے بجٹ کا التزام کیا گیا ہے اور اب تک آٹھ کروڑ سے زیادہ کسان اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔