ETV Bharat / bharat

جارج فلائیڈ کی یاد میں نیویارک میں پرامن مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 12:06 PM IST

امریکہ کے نیویارک میں بروکلین برج سے مین ہیٹن تک افریقی نژاد امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی یاد میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔

peaceful protest in new york in memory of george floyd
جارج فلائیڈ کی یاد میں نیویارک میں پرامن مظاہرہ

امریکہ کے شہر نیویارک میں ہزاروں افراد نے پولیس کسٹڈی میں جاں بحق ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی یاد میں بروکلین برج سے مین ہیٹن تک مارچ کیا۔

جمعرات کی دوپہر ہزاروں افراد کیڈمین پلازہ کے قریب جمع ہوئے۔

جارج فلائیڈ کو یاد کرتے ہوئے اور بروکلین برج سے ہوتےہوئے مین ہیٹن کے فولے اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔

اس مظاہرے میں شامل افراد جارج فلائیڈ کے لئے انصاف کے مطالبہ کے لئے نعرے لگارہے تھے۔ سب سے اچھی خبر یہ رہی کہ مظاہرہ پرامن رہا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں’بلیک لائیوزمیٹر‘، ’نسل پرستی امریکہ کی وبا‘ اور’پولیس کی بربریت کو ختم کرو، قتل کو روکو‘ جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے میں نیو یارک سٹی کے میئربل ڈی بلاسیو نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.