سب ڈویژنل افسر راکیش گپتا نے آج یہاں بتایاکہ کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سبھی پی ڈی ایس ڈیلروں کو اہل مستفیدین کے مابین اپریل ماہ کے اناج کے ساتھ ایک ماہ کا اضافی مفت اناج تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ خوراک کی تقسیم صحیح طریقے سے مکمل کرانے کیلئے سبھی پی ڈی ایس دکانوں کی بار بار جانچ کی جارہی ہے ۔
گپتا نے کہاکہ ضلع کے صدر بلاک کے چھوٹائی پٹی پنچایت کے پی ڈی ایس ڈیلر شترو گھن سنگھ کے ذریعہ اناج تقسیم میں بے ضابطگی برتے جانے کے ساتھ ہی صارفین کے ساتھ بد سلوکی کرنے کی شکایتیں ملی تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ معاملے کی جانچ کے بعد ڈیلر کی لائسنس فوری اثر سے رد کر دی گئی ہے ۔