اپنے مطالبات کے لیے مظاہرہ کررہے بس ملازمین کی ہڑتال کا آج 18 واں دن ہے۔ ملازمین اپنے کنبہ سمیت ریاست کے تمام بس ڈپو کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں۔ مظاہرین نے دیگر عارضی بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔
وہیں اس دوران یادگرگٹا اور خمم سمیت متعدد علاقوں میں ملازمین کے ذریعہ عارضی ملازمین کو ڈپو میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔
ملازمین کی ہڑتال ختم ہونے کے فی الحال کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے کارپوریشن نے اسکیلٹل سروس شروع کی ہے لیکن اس سے بھی مسافروں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہورہا ہے۔