آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ایک مسافر امیگریشن میں تاخیر ہونے سے اس قدر ناراض تھا کہ اس نے غصے میں امیگریشن افسر کی پٹائی کر دی۔
اس کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکار نے مسافر کو اپنی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مشتعل امیگریشن افسر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم مسافر آداب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ریاض سے گو ایئر کی خاص پرواز جی 8-60009 آئی تھی۔
اس طیارے سے آنے والے مسافروں کے امیگریشن کے لئے امیگریشن اسسٹنٹ وجینت کمار کھتری کاؤنٹر نمبر 29 پر موجود تھے۔
امیگریشن کی لائن میں کھڑے آداب علی اسی فلائٹ سے آئے تھے، وہ تاخیر سے ناراض ہو گئے اور زور زور سے چلانے لگے۔
مسافر کے ساتھ موجود اس کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیے:دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹر کا تبادلہ: سسودیا کا امت شاہ پرتنقید
اس کے بعد مسافر آداب علی نے وجینت کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی۔
مارپیٹ ہونے پر سی آئی ایس ایف کے اہلکار آئے اور انہوں نے آداب علی کو اپنی حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے اس کے خلاف سرکاری ملازم کو زدوکوب کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے وغیرہ کا مقدمہ درج کیا ہے۔