یوٹوپیا 56 رضاکار تنظیم نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پیر کے روز 450 کے قریب شہری سینٹ ڈینس کیمپ کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پیر کو سڑکوں پر نکلے تھے۔
لوگوں نے پلیس ڈی لا ریپبلک میں اپنے خیمے لگانا شروع کردیے تھے، جسے پولیس نے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے مکمل طور پر خالی کرالیا۔
![پیرس میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/2020_11largeimg24_nov_2020_084008557_2411newsroom_1606188245_264.jpg)
پولیس دفتر سے پیر کے روز دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، 'لوگوں کے ایک گروپ نے پلیس ڈی لا ریپبلک پر اپنے خیمے لگائے ہوئے تھے۔ ایسے کسی بھی کیمپ کی منظوری نہیں ہے۔ لہذا پولیس نے عوامی مقامات پر چلائی جانے والی اس مہم کو ہٹانے کی سمت میں فوری کارروائی کی'۔
اہم بات یہ ہے کہ اس ماہ فرانس پولیس نے شمالی پیرس میں سینٹ ڈینس کیمپ کو ختم کردیا، اس میں تقریباً 2500 مہاجر اور بے گھر قیام پذیر تھے۔