ETV Bharat / bharat

بھارت اور چین کے وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان - بھارت اور چین کے وزرائے دفاع

بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان مشرقی لداخ میں واقع پینگونگ تسو جھیل کے علاقے میں کشیدگی کے درمیان توقع ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع آپس میں تنازعہ کے حل کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

پینگونگ تسو جھیل کشیدگی: بھارت اور چین کے وزرائے دفاع کے ملاقات کا امکان

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 8:48 AM IST

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے چینی ہم منصب کے ملاقات کی خبریں ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء دفاع فی الوقت شنگھائی تعاون تنطیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں۔ امکان ہے کہ چینی وزیر دفاع راج ناتھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

لیکن دونوں کے مابین ملاقات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی فریق نے بھارتی مشن کو دونوں وزیر دفاع کے مابین ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس، 'میک ان انڈیا' پروگرام میں فعال کردار ادا کرے گا

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ چین کے وزیر دفاع وے ای فینگی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جن لوگوں کو اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں انھوں نے یہ اطلاع ای ٹی وی بھارت کو دی ہے۔

تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری سطح سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 'چینی وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی کوشش کی ہے'۔

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین فوجی کشیدگی کے دوران روس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سہ روزہ اجلاس جاری ہے۔ جس میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ شامل ہیں۔

دریں اثنا چینی وزیر دفاع کی درخواست پر بھارتی وزیر دفاع کے ذرائع نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

وزرت خارجہ کے ذرائع نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ تین روزہ پروگرام کے دوران ان کے چینی ہم منصب سے ملاقات راجناتھ سنگھ کے شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

بھارت نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ مکمل طور پر اس قضیہ کو حل کرنے اور آپسی مصالحت کے ذریعے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی بحالی کی جائے اور اس سلسلے میں مخلصانہ طور پر اس کے ساتھ مشغول ہوں۔

گزشتہ روز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ 'ہماری آگے کی منصوبہ بندی سفارتی اور فوجی دونوں طرح کے ذریعے استعمال میں لاکر نتیجہ خیز مذاکرات کرنا ہے'۔

اطلاع کے مطابق پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے کے قریب اسٹریٹجک علاقوں پر تاحال بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق چینی فوج کی لداخ میں چوشول کے قریب پیانگونگ تسو کے جنوبی کنارے کے قریب بھارتی علاقوں میں حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب جنرل سیرگئی شوگو سے ملاقات کی جس میں انھوں نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سنگھ ایس سی او کے وزرائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

دریں اثنا سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے روس کے فیڈرل سروس آف ملٹری - ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر دمتری شوگایو سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.