ETV Bharat / bharat

کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے کے خلاف تمام متبادل کا استعمال کریں گے: پاکستان

پاکستان نے کشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف تمام متبادل کا استعمال کرے گا۔

author img

By

Published : Aug 5, 2019, 6:12 PM IST

فائل فوٹو

بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور بھارتی حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے حصہ والا کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ خطہ ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا 'بھارتی حکومت کا یک طرفہ قدم اس کے متنازعہ ڈھانچہ کو بدل نہیں سکتا کیوں کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں شامل ہے'۔

پاکستانی اخبار 'ڈان نیوز' کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 'پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت پوری قوت سے جاری رکھے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت نہ بھولے کہ حق پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، کوئی ظلم اور کوئی سازش شکست نہیں دے سکتی'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.