ETV Bharat / bharat

پاکستان کا دعویٰ: بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام - بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام

پاکستانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 5, 2019, 5:34 PM IST

بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سمندری زون میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا اور اسے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بیان کے مطابق بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

اس سلسلے میں بحریہ کی جانب ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس پر موجود ٹائم سٹیمپ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔

پاکستانی بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی بھارت کے ساتھ امن قائم رکھنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بحریہ کے ترجمان کے مطابق نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سُراغ لگایا ہے۔

یہ واقعہ 14 نومبر 2016 کو پیش آیا تھا اور پاکستانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ فلیٹ یونٹس نے پاکستانی سمندری حدود کے جنوب میں ایک بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا اور اسے پاکستانی پانیوں میں داخلے سے روک دیا تھا۔

undefined

تاہم انڈین بحریہ نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔

انڈین آبدوز کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخلے کی مبینہ کوشش کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے مابین سرحدی کشیدگی عروج پر ہے۔

یہ حالیہ کشیدگی پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے کی گاڑی پر خودکش حملے کے بعد شروع ہوئی اور اس نے اس وقت زور پکڑا جب انڈین طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے قریبی علاقے میں بمباری کی۔

پاکستان نے اس کے جواب میں لائن آف کنٹرول کے پاربھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور اس کارروائی کے ردعمل میں پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی طیاروں میں سے ایک کو مار گرایا جس کے پائلٹ ابھینندن کو حراست میں رکھنے کے بعد اب واپس بھارت بھجوایا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.