ETV Bharat / bharat

ڈی ڈی سی نتائج: گپکار اتحاد کو سبقت، بی جے پی سب سے بڑی پارٹی - PAGD sweeps Kashmir

جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات میں فاروق عبداللہ کی زیرقیادت چھ جماعتی گپکار اتحاد کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

jk
jk
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 3:36 AM IST

Updated : Dec 23, 2020, 12:47 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات 8 مرحلوں میں مکمل ہوئے جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوئی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گپکار اتحاد 110 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہا جبکہ بی جے پی نے 75 نشستیں حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی پارٹی کا درجہ حاصل کیا ہے۔ 22 دسمبر کو رات دیر گئے تک 278 نشستوں کے نتائج جاری کئے گئے جبکہ دو نشستوں پر ووٹوں کی گنتی روک دی گئی تھی۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے بھی بہتر مظاہرہ کیا، انہیں 50 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور کانگریس نے 26 سیٹوں پر قبضہ جمایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے پہلی مرتبہ وادی کی 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے انتخابات میں ناقص مظاہرہ کیا ہے، اسے صرف 12 نشستیں ہی حاصل ہوئی ہیں جبکہ پی ڈی ایف اور پینتھرز پارٹی نے دو دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے نیز بی ایس پی نے ایک سیٹ پر جیت درج کی ہے۔

بی جے پی نے ضلع کٹھوعہ میں شاندار کامیابی درج کی۔ یہاں کی جملہ 14 نشستوں میں سے بی جے پی کو 13 نشستوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس بار بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ کرائی تھی۔

5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے منسوخ کیے جانے کے بعد پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

Last Updated : Dec 23, 2020, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.