ETV Bharat / bharat

رانچی: کورونا بیداری کے لیے گیت - ranchi jharkhand news

ملک کا ہر شہری کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ بس لڑنے کا طریقہ مختلف ہے۔ وہیں لوک گلوکار اپنے گانوں کے ذریعہ لوگوں کو آگاہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں پدم شری مادھو منصوری نے کورونا بیداری کے لیے ایک لوک گیت گایا ہے۔

padmashree madhu mansuri sang folk songs for corona awareness in ranchi jharkhand
پدم شری مادھو منصوری نے کورونا بیداری کے لیے گایا لوک گیت
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:31 PM IST

ہر وہ شخص جو ملک سے محبت کرتا ہے، اپنے اپنے انداز میں ایک ہی پیغام دے رہا ہے کہ کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی پیروی کریں۔ وہیں کچھ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ بعض اوقات افواہوں اور بے بسی کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے قوانین کو توڑا جارہا ہے اور کہیں کہیں لوگوں نے اسے تفریح ​​کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

لاک ڈاؤن توڑنے والے لوگوں کے ساتھ ضرورت پڑنے پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں کورونا کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے جھارکھنڈ کے ناگپوری لوک گلوکار پدم شری مادھو منصوری ہنسمکھ نے ایک لوک گیت تیار کیا ہے جسے سبھی کو سننا چاہئے۔ انہوں نے اپنے گیت کے ذریعے بتایا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے بڑے ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ لاک ڈاؤن کیوں ضروری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کیوں بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی پیروی کی جانی چاہئے۔ سنہ 2020 میں ناگپوری کے لوک گلوکار مدھو منصوری ہنسکھ کو پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں جھارکھنڈ رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہوں نے جھارکھنڈ تحریک کے دوران ایسے بہت سے گانے لکھے جو سرخیوں میں رہے۔

سنہ 2007 میں انہوں نے ایک گیت لکھا تھا، جس کا عنوان تھا، گاؤں چھوڑب ناہیں ... مائے ماٹی چھوڑب ناہیں، جنگل چھوڑب ناہیں۔ یہی گیت آج کے تناظر میں بہت متعلقہ ہے۔ آج وہی بات چل پڑی ہے کہ گاؤں میں رہو، گھر میں رہو، مٹی سے جڑے رہو، لیکن باہر نہ نکلو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.