ETV Bharat / bharat

'وزیراعظم نے قابل فخر لوگوں کی توہین کی ہے' - اسد اویسی کورونا پر وزیراعظم کو تجاویز دینا چاہتے ہیں

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے8اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ منعقد ہونے والی ارکان پارلیمان کی میٹنگ میں ان کی پارٹی کو شامل نہیں کرنے پر وزیراعظم پرنکتہ چینی کی۔

Owaisi slams PM Modi for excluding AIMIM from April 8 meet
'وزیراعظم نے قابل فخر لوگوں کی توہین کی ہے'
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 5:54 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے8اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ منعقد ہونے والی ارکان پارلیمان کی میٹنگ میں ان کی پارٹی کو شامل نہیں کرنے پر وزیراعظم پرنکتہ چینی کی۔

اسدالدین اویسی نےکہا کہ' یہ اورنگ آباد اور حیدرآباد کے قابل فخر لوگوں کی توہین ہے۔ انھوں نے پوچھا کہ 'کیا یہاں کے لوگ کم انسان ہیں کیونکہ انھوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نمائندوں کو منتخب کیا۔

انھوں نے وزیراعظم کے دفتر سے سوال کرتے ہوئے پوچھا برائے مہربانی یہ بتائیں کہ مذکورہ حلقوں کی عوام کی اہمیت کیوں نہیں ہے اور ان پرآپ توجہ کیوں نہیں دیتے۔

اسد نے کہا کہ حیدرآباد،اورنگ آباد کے رکن پارلیمان کے طور پر ان کی اور امتیاز جلیل کی یہ ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے حلقے کی عوام کی تکالیف اور مسائل کو پیش کریں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ارکان پارلیمان کی میٹنگ میں وہ اور امتیاز جلیل کچھ تجاویز وزیراعظم کو دینا چاہتے تھے مگر جہاں پناں نے ہمیں موقع نہیں دیا۔ اسد اویسی نے کہا کہ وہ چار تجاویز کورونا وبا کو روکنے کے سلسلے میں دینا چاہتے تھے جہاں حکومت کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

8اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات کریں گے، مگر اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعتیں جن کے پانچ سے زیادہ ایم پیز ہیں، انھیں اس میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.