ETV Bharat / bharat

سینکڑوں مصری شہریوں کی رہائی کا حکم

author img

By

Published : Feb 25, 2019, 12:42 PM IST

شرم الشیخ میں اجلاس سے قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدلعزیز اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا۔

shah salman

انھوں نے یہ ملاقات عرب لیگ اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے پہلے مشترکہ سربراہ اجلاس سے ایک روز قبل کی ہے۔

شاہ سلمان نے اس موقع پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید یا زیر حراست لاتعداد مصری شہریوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات اور انھیں مزید ترقی دینے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔ اس کے بعد شاہ سلمان اور مصری صدر کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور ہوا۔

ملاقات کے دوران میں انھوں نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ساتھ و اقع ممالک پر مشتمل کونسل برائے عرب اور افریقی ساحلی ریاستیں تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

شاہ سلمان نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں سعودی عرب کی جیلوں میں مختلف جرائم کی پاداش میں قید یا زیر حراست سینکڑوں مصری شہریوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ ان میں بہت سے مصری تارکین وطن سعودی عرب کے اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے اور وہ قانونی طور پر اپنے ملک میں واپسی کے لیے جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہے تھے۔

undefined

ایس پی اے کے مطابق الریاض میں مصری سفار ت خانہ متعلقہ سعودی حکام سے ان کی جلد واپسی کے لیے رابطے میں رہے گا۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.