ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے خلاف حزب اختلاف کا ایوان میں احتجاج - Lok Sabha news

کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر جمعے کے روز لوک سبھا میں کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بی جے پی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 4:00 PM IST

صبح 11 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اور اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کرنے کا اعلان کیا، کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے رکن اپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے اور وقفہ سوال ملتوی کرکے بی جے پی پر کرناٹک میں کانگریس جنتادل ایس حکومت کو گرانے کی سازش کے بارے میں بات کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اپوزیشن کے ممبران اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لیے تھے، جن میں انگریزی میں 'سیو ڈیموکریسی' یعنی جمہوریت لکھا تھا۔
بار بار اپیل کے باوجود اسپیکر نے وقفہ سوال جاری رکھا تو کانگریس کے رکن ایوان کے وسط میں نشست گاہ کے سامنے آ گئے اور ' سیو ڈیموکریسی' 'وی وانٹ جسٹس'اور 'آمریت نہیں چلے گی'کے نعرے لگانے لگے۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ تمام ارکان نے قوانین کے مطابق طے کیا تھا کہ ریاست، ریاستی اسمبلی اور ریاست کے آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے موضوعات پارلیمنٹ میں نہیں اٹھائے جائیں گے۔ وقفہ صفر میں بھی اپوزیشن کو دو مرتبہ اس موضوع پر بات کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر ہونے دیں وہ اس کے بارے میں ارکان سے بات کریں گے۔

لیکن حزب اختلاف کے ارکان نعرے لگاتے رہے۔ دریں اثنا سوال کا وقفہ سوال چلتا رہا۔ تقریبا ایک آدھے گھنٹہ بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس آ جائیں۔ وہ وقفہ صفر میں ضروری دستاویزات ایوان پر پیش کرنے کے بعد کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چوہدری کو اپوزیشن کی بات ایوان میں رکھنے کا موقع دیں گے ۔ اس کے بعد، اپوزیشن کے ارکان اپنی نشستوں میں واپس آگئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.