اطلاعات کے مطابق الیکشن ختم ہونے کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتیں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صدر جمہوریہ کو اس بات کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گی کہ اگر کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملے تو سب سے بڑی پارٹی کو حکومت سازی کی دعوت نہ دیں۔
اس کے لیے حزب اختلاف کی تقریبا 21 پارٹیاں ایک دستخط کردہ خط صدر جمہوریہ کے حوالے کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وہ متبادل حکومت بنانے کے لیے تیار رہیں گے۔
اپوزیشن پارٹیاں چاہتی ہیں کہ اگر بی جے پی کو واضح اکثریت نہ ملے تو اسے علاقائی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
لوک سبھا کل 543 سیٹوں میں سے واضح اکثریت پانے کے لیے 272 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
سنہ 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی 282 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی تھی، جبکہ این ڈی اے کو کل 336 سیٹیں حاصل ہو ئی تھی۔