ETV Bharat / bharat

'لکھیم پور جنسی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کی جائے'

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات عروج پر ہیں۔'

opposition leaders slam yogi govt over lakhimpur rape incident
'لکھیم پور جنسی زیادتی کے واقع کی کھلی تحقیقات کی جائے'
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 2:18 PM IST

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر یوگی حکومت کے خلاف تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ 'موجودہ حکومت کے تحت لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنا عروج پر ہے'۔

اپوزیشن رہنماؤں نے لکھیم پور کھیری معاملے پر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر شدید تنقید کی۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ 'ضلع میں 13 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ریاست میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے'۔

ویڈیو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو ٹویٹ کیا ہے کہ 'یوپی کے لکھیم پور کھیری میں نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل انسانیت کے لئے چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں اترپردیش کی لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل اپنے عروج پر ہے'۔

انہوں نے سوال کیا ہے کہ بی جے پی حکومت زیادتی، اغوا، جرم اور قتل کی وارداتوں میں ملزموں کا تحفظ کیوں فراہم کر رہی ہے؟'۔

دریں اثنا بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے قومی ترجمان سدھندرا بھڈوریا نے کہا کہ ریاست میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

بھڈوریا نے مزید کہا کہ 'عوام مشتعل ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات رکیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'کچھ عرصے سے اتر پردیش میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ جنسی زیادتی کے واقعات، دلتوں کا قتل اور امن وامان ریاست میں ایک سوال بن چکے ہیں'۔

سدھندرا بھڈوریا نے کہا ہے کہ 'بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی بار بار امن و امان کی بگاڑ کے مسئلے کو اٹھا رہی ہیں کیونکہ ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست میں جرائم کو روکنے میں ناکام رہے ہیں'۔

اس سے قبل پولیس نے بتایا ہے کہ '13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں دو افراد کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) چلایا جائے گا'۔

لکھیم پور کھیری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ستیندر کمار نے کہا کہ 'دو افراد پر قتل اور اجتماعی زیادتی کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف بھی این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.