ETV Bharat / bharat

کیرالا اسمبلی: حزب اختلاف نے گورنر کا بائیکاٹ کیا - عارف محمد خان نے سی اے اے کی حمایت کی

کیرالا  کے گورنر عارف محمد خان اسمبلی میں پالیسی خطاب کے لیے پہنچے، اس موقع پر یو ڈی ایف ارکان نے ان کے خطاب کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کرکے احتجاج کیا۔

policy speech in kerala assembly
اپوزیشن نے گورنر کیرلا کی پالیسی تقریرکا بائیکاٹ کیا
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 11:12 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:26 AM IST

کیرالا کی اسمبلی میں گورنر کو تلخ تجربہ ہوا۔ تاہم وزیراعلیٰ پنرائی وجین نے اسمبلی میں گورنر کا احترام کیا۔
دوسری جانب حزب اختلاف کے ارکان نے گورنر کی پالیسی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ گورنر نے مخالفت کے باوجود تقریر کا آغاز کیا۔

حزب اختلاف کے ارکان نے اس کا بائیکاٹ کیا، ایوان سے واک آؤٹ کیا اور ایوان کے باہر احتجاج کیا۔
انہوں نے گورنر عارف محمد خان کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور آگے بڑھ کر واپس جاو اور سی اے اے رد کرو کے بینرز دکھائے۔ اس موقع پر گورنر کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس پر لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ کیرالا اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ہے جس کی مخالفت کرتے ہوئے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ 'اس منظور کردہ تجویز کا نہ تو کوئی قانونی جواز ہے اور نہ ہی یہ آئینی ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'شہریت مرکزی حکومت کا موضوع ہے اور اس سے ریاست کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'
اس دوران وزیراعلی وجین نے کہا 'کیرالا میں سیکولرزم، یونانیوں، رومن اور عربوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہر کوئی ہماری سرزمین پر پہنچ گیا۔ عیسائی اور مسلمان شروع میں کیرالا پہنچے۔ ہماری روایت سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے۔ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کیرالا میں کوئی حراستی مرکز نہیں بنے گا۔'

اسمبلی میں کانگریس اور مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی نے وجین کی پیش کردہ تجویز کی حمایت کی۔

Intro:Body:

wed11

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:26 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.