کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، آنند شرما سمیت حزب اختلاف جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے
نے مشرقی لداخ میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی ’خاموشی’ پر سوال اٹھایا اور انھیں اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لینے کی اپیل کی۔
فوج کے ایک بیان کے مطابق پیر کی رات مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ پُرتشدد جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کل 20 اہلکار ہلاک ہوگئے ، دونوں فریقین کے مابین پہلے ہی غیر مستحکم سرحدی تنازعہ بڑھتا گیا۔
ابتدا میں آرمی نے بتایا کہ ایک افسر اور دو فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کے بعد فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 17 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور کل تعداد 20 ہوگئی ہے۔
-
Congress President Smt. Sonia Gandhi offers her condolences to the families of the martyred soldiers in Ladakh. pic.twitter.com/iZL5jNMPSX
— Congress (@INCIndia) June 16, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Congress President Smt. Sonia Gandhi offers her condolences to the families of the martyred soldiers in Ladakh. pic.twitter.com/iZL5jNMPSX
— Congress (@INCIndia) June 16, 2020Congress President Smt. Sonia Gandhi offers her condolences to the families of the martyred soldiers in Ladakh. pic.twitter.com/iZL5jNMPSX
— Congress (@INCIndia) June 16, 2020
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا ، سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت پیش کی ہے۔
سونیا گاندھی نے ایک بیان میں کہا، میں ان بہادرجوانوں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتی ہوں۔ ہم اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا ، "وادی ، لداخ میں ہماری فوج کے بہادر افسر اور جوانوں کی ہلاکت کی خبروں سے دل کو کوفی تکلیف پہنچی ہے۔
کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیں اور صورتحال کی بارے میں صاف جانکاری دیں۔
کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے ٹویٹ میں کہا کہ "یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ہمارے 20 بہادر فوجی مغربی سیکٹر کی وادی گلوان میں مارے گئے ہیں۔ ہم ان کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم کو قوم کو اعتماد میں لینا چاہئے اور ان صورتحال پر مضبوط اور مناسب ردعمل پیش کرنا چاہیے۔''
-
Shocked to learn that 20 of our brave soldiers have been killed in Galwan valley of the western sector. As we salute their martyrdom, the PM must take the nation into confidence. The gravity of the situation calls for a firm & appropriate response.
— Anand Sharma (@AnandSharmaINC) June 16, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Shocked to learn that 20 of our brave soldiers have been killed in Galwan valley of the western sector. As we salute their martyrdom, the PM must take the nation into confidence. The gravity of the situation calls for a firm & appropriate response.
— Anand Sharma (@AnandSharmaINC) June 16, 2020Shocked to learn that 20 of our brave soldiers have been killed in Galwan valley of the western sector. As we salute their martyrdom, the PM must take the nation into confidence. The gravity of the situation calls for a firm & appropriate response.
— Anand Sharma (@AnandSharmaINC) June 16, 2020
وہیں پی چدمبرم نے بھی وزیراعظم کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت پر واضح جواب دینے کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل ،چین اور بھارت کے آمنے سامنے بھارتی فوج کے ایک افسر اور دو فوجیوں کے مارے جانے کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ،کانگریس نے ان کی موت کو "انتہائی افسوسناک، خوفناک اور ناقابل قبول" قرار دیا اور وزیراعظم مودی سے جواب طلب کیا کہ یہ کیسے ہوا۔
پارٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کی قیادت کو زمینی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کرے۔
کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا کہ 'لدخ میں اپریل یا مئی سے تین مقامات پر چینی کی بے دریغ کارروایاں تشویش کا باعث بنی ہے کیونکہ مودی سرکار ایک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آگے آ کر جواب دینا چاہئے کہ ''آیا یہ سچ ہے کہ چینیوں نے وادی گلوان میں بھارتی فوج کے ایک افسر اور فوجیوں کو ہلاک کیا ہے اور کیا بھارتی فوجی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔''
وزیراعلیٰ پنجاب اور کانگریس کے سینئر رہنما امریندر سنگھ نے کہا کہ ''اب وقت آگیا ہے کہ مرکز کچھ سخت اقدامات اٹھائے کیونکہ کمزوری کی ہر علامت چین کے رد عمل کو اور "متشدد" بناتی ہے۔
وہیں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے کہا کہ ''حکومت سرحد کے معاملے پر قوم کو ایک واضح تصویر پیش کرے۔''
جنتا دل (سیکولر) رہنما نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس طرح بھارتی فوجیوں نے ڈی اسکالیشن عمل کے دوران اپنی جان گنوا دی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ایک واضح تصویر کے ساتھ سامنے آنا چاہئے۔