ETV Bharat / bharat

محض ڈھائی فیصد افراد آر ٹی آئی کا استعمال کرتے ہیں: رپورٹ - آر ٹی آئی

بھارت میں طویل جد و جہد کے بعد کانگریس پارٹی کی حکومت میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے 12 اکتوبر سنہ 2005 میں آر ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ ہوا تھا۔ اس کا مقصد حق اطلاعات کو جامع اور مؤثر بناکر سرکاری مشینری کو شفاف اور جواب دہ بنانا ہے۔

sdf
fds
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 12:36 AM IST

ملک میں حق اطلاعات (آر ٹی آئی) ایکٹ کے نفاذ پر 15 کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اب تک صرف تقریبا ڈھائی فیصد لوگوں نے ہی اس کا استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف اس مضبوط ہتھیار کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی مہم انتہائی سست روی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انسداد بد عنوانی کے امور سے وابستہ ایک تحقیقی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیا (ٹی آئی آئی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت میں آر ٹی آئی ایکٹ نافذ ہونے کے بعد تقریبا ڈیڑھ دہائی کے دوران صرف 3.32 کروڑ (2.6 فیصد) لوگوں نے اس حق کا استعمال کیا ہے۔

واضح ر ہے کہ ملک میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے آر ٹی آئی ایکٹ 12 اکتوبر 2005 کو نافذ کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد حق اطلاعات کو جامع اور مؤثر بناکر سرکاری مشینری کو شفاف بنانا ہے۔

یوم حق اطلاعا (آر ٹی آئی ڈے) کی مناسبت سے اس قانون کے اب تک سفرنامے پر تحقیقی تنظیم کی جانب سے اتوار کے روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں اس کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں صرف 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں سب سے زیادہ میں آر ٹی آئی داخل کیے جارہے ہیں، جبکہ ریاستوں میں آر ٹی آئی کے استعمال کے معاملے میں مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو پہلے تین مقامات پر ہیں۔

رپورٹ میں آر ٹی آئي کی سست روی کے لیے اطلاعات کی فراہمی کے نظام کو مستحکم بنانے میں ناکامی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ آر ٹی آئی ایکٹ کو مؤثر بنانے کے لئے مرکزی اور ریاستی سطح پر قائم اطلاعاتی کمیشنوں میں خالی پڑی آسامیاں اس کا ایک بہت بڑا ثبوت ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.