ETV Bharat / bharat

او این جی سی نے 2500 پی پی ای کٹ چنئی پولیس کو سونپی

تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (اواین جی سی ) کاویری بیسن چنئی نے کارپوریٹ سماجی فرائض (سی ایس آر) پہل کے تحت جمعرات کو 2500 پی پی ای کٹ چنئی پولیس کو سونپی جن کی قیمت 14.47 لاکھ روپے ہے۔

او این جی سی نے 25 سو پی پی ای کٹ چنئی پولیس کو سونپی

author img

By

Published : May 22, 2020, 12:23 PM IST

اواین جی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کٹ کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ کی روک تھام کے لیے علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دی جائیں گی، اواین جی سی کاویری بیسن کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایس بھوشن کے ذریعہ سبھی کٹ گریٹر چنئی سٹی کے پولیس کمشنر اے کے وشوناتھن کے سپرد کی گئیں۔

وشوناتھن نے بحران کے اس وقت میں مدد کا ہاتھ آگے بڑھانے کےلیے اوین جی سی کی پہل کی ستائش کی، ایک کپڑے کے تھیلے میں ہر پی پی ای کٹ کے ساتھ 500 ملی لیٹر ہینڈ سینیٹائزر اور ہینڈواش (250 ملی لیٹر) کی ایک ایک بوتل، دو اینٹی بیکٹریئل سابن، پانچ دوبارہ استعمال ہونے والے ماسک، تین جوڑی دستانے اورایک کپڑے دھونے کا سابن ہے۔

اس سے پہلے اواین جی سی نے سب ڈیویژنل چنئی میں 11 شہر پنچایتوں میں صحت، صفائی مزدوروں اور کیڑے ماردوا کے چھڑکاؤ ٹینک پر کام کرنے والوں کو پی پی ای کٹ مہیا کرنے کےلئے 9.59 لاکھ روپے کی مالی مدد دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.