ETV Bharat / bharat

ہانگ کانگ احتجاج ۔ ایک برس مکمل

ہانگ کانگ میں چینی حکومت کی پالیسوں کے خلاف منظم کیے گئے احتجاج کا اب ایک برس مکمل ہوگیا ہے۔

one year complete of hong kong protests
one year complete of hong kong protests
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:42 PM IST

چین کی جانب سے 'متنازع قوانین' پاس کرنے اور ہانگ کانگ میں مداخلت کے خلاف جمہوریت پسند گزشتہ روز ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

چین مخالف احتجاج میں ہزاروں افراد نے مارچ کے دوران 'ہانگ کانگ کی آزادی بحران کا واحد حل ہے' کا نعرہ لگایا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ 'اپنے حقوق اور آزادی کی خاطر مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔

پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے اور آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا، گرفتاریوں یا طاقت کے ممکنہ استعمال کی پروا نہ کرتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں ریلیوں کی شکل میں نکل آئے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج کے شرکا پر اسپرے کرنے کے علاوہ کئی افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'قانون کی خلاف ورزی پر 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے'۔

دریں اثنا ہانگ کانگ کی انتظامی سربراہ کیری لائم نے شہریوں سے سماجی استحکام بحال کرنے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.