بہار میں کیمور ضلع کے چاند تھانہ علاقہ کے سریلا گاﺅں واقع ایگریکلچر فارم سے پولیس نے 1000 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ سریلا گاﺅں واقع ایگریکلچر فارم پر شراب کی بڑی کھیپ چھپاکر رکھی گئی ہے ۔
اسی بنیاد پر کل دیر رات مذکورہ ٹھکانے پر چھاپے ماری کی گئی ہے۔ چھاپے ماری کی بھنک ملتے ہی شراب اسمگلر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے بتایاکہ موقع سے ممبئی میں تیار 1000 کارٹون میں رکھی گئی 48 ہزار انگریزی شراب کی بوتلیں برآمدکی گئیں ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
وہیں ضلع کے چین پور تھانہ علاقہ کے گھٹما پور گاﺅں کے باشندے اور شراب کاروباری لکھن بند کے گھر کل رات چھاپے ماری کر کے 180 بوتل دیسی اور 47 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ موقع سے لکھن بند کے بیٹے سنہاسن بند کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔