ETV Bharat / bharat

بہار: ارریہ میں بھی شاہین باغ

شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر پڑا ہے اور اسی کے نقش قدم پر دہلی میں متعدد مقامات پر شاہین باغ کی طرز پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اب رفتہ رفتہ شاہین باغ کا نام ملک کے دوسری ریاستوں میں بھی احتجاج کے لئے معروف ہو چلا ہے۔

author img

By

Published : Jan 22, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:50 AM IST

بہار: ارریہ میں بھی شاہین باغ
بہار: ارریہ میں بھی شاہین باغ

گذشتہ ایک ماہ سے دہلی کے شاہین باغ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے سی اے اے قانون، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف احتجاج و مظاہرہ جاری ہے۔

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عارف اقبال نے ارریہ میں واقع ٹاؤن ہال کے پاس گذشتہ پندرہ روز سے جاری احتجاجی جلسہ گاہ پہنچ کر ماحول کا جائزہ لیا اور مظاہرہ کر رہی خواتین سے اس بارے میں بات چیت کی۔

ارریہ کے شاہین باغ کا ویڈیو

اس احتجاجی جلسہ گاہ میں بڑی تعداد خواتین کی پہنچتی ہے جو اپنے اپنے کاموں سے فارغ ہو کر شام سے آنے لگتی ہے اور دیر شب تک رہتی ہے، اس جلسہ گاہ میں خواتین کے علاوہ طالبات اور بچیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

مظاہرین کا واضح طور پر یہ کہنا ہے کہ جب تک یہ قانون واپس نہیں ہو جاتا تب تک وہ اسی طرح احتجاج پر بیٹھی رہیں گی، انہیں ٹھنڈ کی کوئی پرواہ نہیں، ملک کا دستور سلامت رہے گا تب وہ سلامت رہیں گی اور ان کی آنے والی نسلیں محفوظ ہوں گی۔

Intro:ارریہ میں شاہین باغ

ارریہ : گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کے شاہین باغ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے سی اے اے قانون، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف احتجاج و مظاہرہ جاری ہے، شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر پڑا ہے اور اسی کے نقش قدم پر دہلی میں کئی شاہین باغ پیدا ہو گیا، اب آہستہ آہستہ شاہین باغ کا نام ملک کے دوسری ریاستوں میں بھی احتجاج کے لئے جانا جانے لگا ہے اور اسی طرز پر خواتین احتجاج و مظاہرہ کر رہی ہیں.

Body:اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نمائندہ عارف اقبال نے ارریہ میں واقع ٹاؤن ہال کے پاس گزشتہ پندرہ دنوں جاری احتجاجی جلسہ گاہ پہنچ کر ماحول کا جائزہ لیا اور مظاہرہ کر رہی خواتین سے اس بابت گفتگو کی.

Conclusion:اس احتجاجی جلسہ گاہ میں بڑی تعداد خواتین کی پہنچتی ہے جو اپنے اپنے کاموں سے فارغ ہو کر شام سے آنے لگتی ہے اور دیر شب تک رہتی ہے، اس جلسہ گاہ میں خواتین کے علاوہ طالبات و بچیاں بھی شامل ہوتی ہیں. مظاہرین نے صاف طور سے کہا جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں ہو جاتا تب تک ہم اسی طرح احتجاج پر بیٹھے رہیں گے، ہمیں ٹھنڈ کی کوئی پرواہ نہیں، اگر ملک کا دستور سلامت رہے گا تبھی ہم سلامت ہوں گے اور ہماری آنے والی نسلیں محفوظ ہوں گی.

بائٹ...... مظاہرہ کرنے والی خواتین
Last Updated : Feb 18, 2020, 1:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.